چینی صدر سے اعلیٰ امریکی تجارتی عہدیداروںکی ملاقات

56

بیجنگ۔ 15 فروری (اے پی پی) چین کے دورے پر گئے ہوئے امریکی تجارتی وفد میں شامل اعلیٰ عہدیداروں نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔ اس امریکی وفد میں اعلیٰ ترین تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹ ہائزر اور وزیر خزانہ سٹیون منوچن بھی شامل ہیں۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابقجمعہ کو امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے اور ابھی تک کوئی بیان بھی جاری نہیں کیا گیا۔ ان مذاکرات میں چین کی نمائندگی نائب وزیراعظم لیو ہی کر رہے تھے۔ دوسری جانب امریکی و چینی تجارتی تنازعات کو حل کرنے کے لیے مقرر شدہ یکم مارچ تک کی مہلت میں امریکی صدر نے توسیع کا عندیہ دیا ہے۔