بیجنگ۔25اکتوبر (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ سے بیجنگ میں چین کے سرکاری دورے پر موجود کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے ملاقات کی ۔بدھ کو چین کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران شی جن پنگ نے کہا کہ 43 سال قبل چین اور کولمبیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات بین الاقوامی صورتحال میں تبدیلیوں کے امتحانات پر پورا اترے ہیں اور ان تعلقات نے ہمیشہ ترقی کی اچھی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فریقین ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات، مختلف شعبوں میں مضبوط تعاون، اور عوام کے درمیان دوستی کو مزید گہرا کرنے اور تعاون و مشترکہ ترقی کے لئے اچھے دوست اور شراکت دار بن گئے ہیں۔ صدر شی نے کہا کہ انہیں صدر گستاوو پیٹرو کے ساتھ چین کولمبیا تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے اعلان پر خوشی ہے۔