چینی صدر نےروس میں یوم فتح کی تقریبات میں شرکت کا دعوت نامہ قبول کر لیا ،روسی سفیر

94

بیجنگ۔10فروری (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ نے9 مئی کو روس میں گریٹ پیٹریاٹک وار میں فتح کی80 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی تقریبات میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔ یہ بات چین میں روس کے سفیر ایگور مورگلوف نے روسیا 24 ٹی وی چینل کو بتائی ۔

روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق روسی سفیر نے انکشاف کیا کہ چینی صدر نے 9 مئی کو گریٹ پیٹریاٹک وار میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ماسکو میں منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بدلے میں چینی صدر نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو چین میں ستمبر کے اوائل میں طے شدہ تہواروں میں شرکت کی دعوت دی۔