بیجنگ۔10فروری (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ نےاپنےترک ہم منصب رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ کا کووِڈ -19 ٹیسٹ مثبت آ نے کے بعدان کی جلدصحت یابی کا پیغام بھیجا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں اپنے پیغام میں رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ ایمن اردوان کی جلد صحت یابی کےلئے نیک تمنائوں کا اظہارکیا ہے۔
شی جن پنگ نے کہا کہ چین وبائی امراض کے خلاف جنگ میں ترکی کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چین اور ترکی کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے سٹریٹجک تعاون پر مبنی تعلقات کو مسلسل نئی سطحوں تک لے جانے کے لیے ترکی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔