بیجنگ ۔14اکتوبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے صوبہ جیانگ شی کا دورہ کیا اور دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ اور چینی طرز کی جدیدیت کے لیے بہتر تعاون اور خدمات سر انجام دینے کی ہدایات کیں۔ چینی میڈ یا کے مطابق سبز ترقی، شی جن پنگ کی ماحولیاتی تمدن کے نظریے کا مرکزی حصہ ہے۔
ان کا یہ دورہ دریائے یانگسی کے کنارے پر ماحولیاتی بحالی سے لے کر پیٹرو کیمیکلز اداروں کی گرین ڈویلپمنٹ میں تبدیلی اور اپ گریڈنگ تک، سب کچھ ان کے ماحولیاتی تحفظ اور سبز ترقی کو اہمیت دینے کی عکاسی کرتا ہے۔ دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی ترقی کے بارے میں، شی جن پنگ نے "ماحولیاتی ترجیح” پر زور دیا۔چینی صدر نے دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کو مزید مربوط اور موثر بنانے کے لیے دریا کے کنارے پر واقع صوبوں اور شہروں کے لیے "مربوط انضمام” کی ہدایات بھی دیں۔
جن میں بین الصوبائی مشاورت، مشترکہ ماحولیاتی انتظامات، تمام خطوں کی مشترکہ تعمیر اور ترقیاتی فوائد کا اشتراک شامل ہیں۔ ثقافتی وراثت، ترقیاتی منصوبوں اور بڑے ثقافتی منصوبوں کا معائنہ کرنا بھی شی جن پنگ کے حالیہ دورہ جانگ شی کا اہم جزو ہے اور دریائے یانگسی کی ثقافت ان کی توجہ کا مرکز تھی۔ انہون نے کہا کہ دریائے یانگسی کی ثقافت کا تحفظ، اس کی میراث اور فروغ، دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی ترقی کا ایک اہم حصہ ہے۔