بیجنگ۔22مارچ (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے چین کے جنوب مغربی صوبوں گوئی چو اور یوننان کا دورہ کیا۔چینی میڈیا کے مطابق یوننان کے شہر لی جیانگ میں شی جن پنگ نے لی جیانگ ماڈرن فلاور انڈسٹریل پارک کا دورہ کیا اور مقامی حالات کے مطابق خصوصی زراعت کو فروغ دینے کی مقامی صورتحال کا معائنہ کیا۔
مقامی تاجروں سے بات چیت کے دوران شی جن پنگ نے کہا کہ آپ کا کاروبار بہت خوشحال ہے جو جدید زرعی ترقی کی سمت کے عین مطابق ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کی زندگی پھولوں کی طرح خوبصورت رہے۔
صوبہ گوئی چو کے دورے کے دوران شی جن پنگ نےچاؤشینگ ڈونگ گاؤں میں ڈونگ ثقافتی نمائش گاہ کا دورہ کیا اور وہاں کے مقامی افراد کے ساتھ خوشگوار بات چیت کی۔اس موقع پر شی جن پنگ نےگاؤں کی زیادہ سے زیادہ خوشحالی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575394