- Advertisement -
بیجنگ۔28 اکتوبر(اے پی پی)چین کے صدر شی جن پنگ نے ملک کے جنوبی تکنیکی مرکز کا دورہ کیا اور امریکا کے ساتھ تجارتی تنازعہ بڑھنے کے تناظر میں مزید تکنیکی پیشرفت پر زور دیا۔ یہ علاقہ کئی سالوں سے معیشت کو تحریک دیتا آیا ہے۔چین کے سرکاری ٹی وی نے صدر شی جن کے گوانگ ڈونگ صوبے کے تکنیکی مرکز کے چار روزہ دورے کی رپورٹ نشر کی۔ڑ±وہائی میں گھریلو برقی آلات بنانے والی کمپنی کے دورے کے دوران صدر نے کمپنیوں پر بنیادی ٹیکنالوجیز میں ’خود کفالت‘ پر زور دیا۔ صدر شی نے مسلسل اصلاحات اور نئے دور کے لحاظ سے مزید پیشرفت پر بھی زور دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=119515
- Advertisement -