چینی صدر کی خلاءمیں دو چینی خلا بازوں کے ساتھ وڈیو ٹیلیفون پر بات چیت

123

بیجنگ ۔ 10 نومبر (اے پی پی) چینی صدر شی جین پنگ نے خلاءمیں گئے دو چینی خلا بازوں کے ساتھ وڈیو ٹیلیفون پر بات چیت کی ۔ جمعرات کو چینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں واقع خلائی پروگرام کے مرکز میں تیان گونگ خلائی لیبارٹری 2 میں خلاءبازوں سے بات چیت کی. صدر نے چینی کمیو نسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی ، سٹیٹ کونسل سینٹرل ملٹری کمیشن اور تمام چینی عوام کی طرف سے ان دونوں خلابازوں کو پرخلوص مبارکباد دی. شی جن پنگ نے دونوں خلابازوں سے خلائی راکٹ اور خلائی لیب میں کام کے حالات کار پوچھے اور ان دونوں خلابازوں کی خیریت دریافت کی جس پر دونوں خلابازوں نے صدر شی جن پنگ کو بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں ۔