چینی صدر کی شمال مشرقی چین کے جامع احیاء میں صنعتی کارکنوں کے کردار کی حوصلہ افزائی

133

بیجنگ۔28ستمبر (اے پی پی):سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پنگ نے چین کے ہیوی انڈسٹری ورکرز کے نمائندوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور مصنوعات کے معیار کے لئے ہر ایک کی مسلسل جستجو متاثر کن ہے ۔

چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں کارکنوں نے بڑے سازوسامان کی مینوفیکچرنگ سے جڑے کلیدی بنیادی تکنیکی مسائل پر توجہ مرکوز کی ہے اور نئے دور میں چینی صنعتی کارکنوں کی حب الوطنی اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہت سی نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔