بیجنگ ۔12جنوری (اے پی پی):وینزویلا کی حکومت کی دعوت پر چینی صدر شی جن پنگ کے خصوصی ایلچی اور چین کےقومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین وانگ ڈونگ مینگ نے کراکس میں صدر نکولس مادورو کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔چینی میڈ یا کے مطا بق تقریب کے بعد صدر مادورو نے وانگ ڈونگ مینگ سے ملاقات بھی کی۔
وانگ ڈونگ مینگ نے کہا کہ گزشتہ سال دونوں ممالک نے چین وینزویلا سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ پروقار طریقے سے منائی ۔ چین وینزویلا کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد جاری رکھنے اور روایتی دوستی کو مستحکم اور فروغ دینے کے لئے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کےتعلقات مسلسل ترقی کر سکیں اور دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔
صدر مادورو نے اپنی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے خصوصی ایلچی بھیجنے پر چینی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وینزویلا چین کےساتھ اپنی ہمہ موسمی سٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔