بیجنگ ۔25مئی (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ کے خصوصی ایلچی اور وزیر تعلیم ہوائی جن پنگ نے ایکواڈور کے دارالحکومت کوئٹو میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔چینی میڈیا کے مطابق نوبووا نے صدارتی محل میں ہوائی جن پنگ سے ملاقات بھی کی۔
ہوائی جن پنگ نے ایکواڈور کے صدر کو چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ چین اور ایکواڈور اچھے دوست اور شراکت دار ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد گزشتہ 45 برسں کے دوران دوطرفہ تعلقات میں بتدریج ترقی ہوئی ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے بہتر نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ چین ہمیشہ چین اور اایکواڈور تعلقات کی ترقی کو اسٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھتا ہے۔
چین دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، چین اور ایکواڈور کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں مزید کامیابیوں کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچانے کے لیے ایکواڈور کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔نوبووا نے ہوائی جن پنگ سے گفتگو کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ کیلئے مخلصانہ اور نیک خواہشات کا اظہار کر کیا۔ انہوں چینی صدر کا تقریب حلف برداری میں خصوصی ایلچی بھیجنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ نوبووا نے کہا کہ ہماری حکومت چین کے ساتھ مزید شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل گہرا کرنے کی بے تابی سے منتظر ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601143