چینی صوبے شین ڈونگ کے شہر جنان میں پنجاب شین ڈونگ بزنس کانفرنس کا انعقاد‘چینی سرمایہ کاروںکی بڑی تعدادمیں شرکت

160
سی پیک کے تحت مکمل ہونے و الے 720میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے نے کام شروع کر دیا ہے ،وزیراعظم شہبازشریف

لاہور۔27 جولائی(اے پی پی )چین کے صوبے شین ڈونگ کے شہر جنان میںبدھ کو ” پنجاب شین ڈونگ بزنس کانفرنس“ کا انعقادکیاگیا۔”پنجاب شین ڈونگ بزنس کانفرنس “کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اورشین ڈونگ صوبے کے نائب گورنرجی ژاہ زنگ کی نے مشترکہ طورپر کی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ”پنجاب شین ڈونگ بزنس کانفرنس“ سے خطاب کیا۔چین کے سرمایہ کاروں، صنعتکاروں اور بزنس مینوں کی بڑی تعداد نے بزنس کانفرنس میں شرکت کی۔ چینی بزنس مینوں نے پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے اپنے تجربات اور تاثرات بیان کئے۔