چینی صوبے لیاؤننگ میں بڑے لیکن کم معیاری سونے کے ذخائر دریافت،حجم 1444 ٹن ہے،وزارت قدرتی وسائل

بیجنگ۔14نومبر (اے پی پی):چین نے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ میں اپنے پہلے انتہائی بڑے لیکن کم معیاری سونے کے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔چینی خبررساں ادارے شنہوا نے وزارتِ قدرتی وسائل سے جمعے کوجاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ دادونگو میں دریافت ہونے والے اس ذخیرے میں تقریباً 2.586 ارب ٹن کچ دھات موجود ہے جس میں مجموعی طور پر 1,444.49 ٹن سونا شامل ہے، دھات میں سونے کی …

بیجنگ۔14نومبر (اے پی پی):چین نے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ میں اپنے پہلے انتہائی بڑے لیکن کم معیاری سونے کے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔چینی خبررساں ادارے شنہوا نے وزارتِ قدرتی وسائل سے جمعے کوجاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ دادونگو میں دریافت ہونے والے اس ذخیرے میں تقریباً 2.586 ارب ٹن کچ دھات موجود ہے جس میں مجموعی طور پر 1,444.49 ٹن سونا شامل ہے، دھات میں سونے کی اوسط 0.56 گرام فی ٹن ہے۔ بیان میں نے کہا گیا کہ یہ تاریخی دریافت ملک کے سٹریٹجک سونے کے ذخائر میں اضافہ ، خطے میں عالمی معیار کا سونا پیدا کرنے والے مرکز کی بنیاد رکھنے میں مدد اور شمال مشرقی چین کی مکمل بحالی و ترقی کو فروغ دے گی۔

مزید خبریں