- Advertisement -
بیجنگ ۔22اپریل (اے پی پی):چینی اینی میٹڈ بلاک بسٹر فلم "نی زھا -2” کی نمائش کو تیسری بار توسیع دیتے ہوئے31 مئی تک بڑھا دیا گیا ،چینی فلم ٹائٹینک کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئی۔منگل کو چائنا میڈیا گروپ کے آفیشل نیوز اکاؤنٹ کے مطابق فلم نے اپنی ریلیز کے 81 ویں دن ہفتے کے روز چینی مین لینڈ پر باکس آفس پر دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور اس کے بعد سے یہ پوزیشن برقرار ہے۔
فلم "نی زھا -2” اب تک عالمی سطح پر 15.7 بلین یوآن (تقریباً 2.18 بلین امریکی ڈالر) سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے،فلم اب تک کی انٹرنیشنل باکس آفس رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہے، جیمز کیمرون کی 1997 کی شہرہ آفاق فلم "ٹائٹینک” نے 2.27 بلین ڈالر کا بزنس کیا تھا ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585911
- Advertisement -