کوئٹہ۔ 15 ستمبر (اے پی پی):عوامی جمہوریہ چین کے قونصلیٹ جنرل کی جانب سے چائنہ بزنس سینٹر میں گوادر کے مستحق طلباء و طالبات میں اسٹیشنری اور گرانٹ کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے چیئرمین چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی مسٹر باؤ چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی، اور ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین نے خطاب کیا جبکہ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمان قمبرانی، ڈی آئی جی پولیس مکران مسرور احمد عالم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ثناء ماہ جبیں اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید عالم سمیت اسکولوں کے طلباء وطالبات اور سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی قونصلیٹ کی جانب سے ضلع گوادر کے 1201 مستحق طلباء کے لیے کیش گرانٹ مختص کیے ہیں۔
جبکہ 150 طلباء میں اسکول بیگز تقسیم کئے گئے مجموعی طور پر ایک ہزار دوسو طلباء طالبات کیلۓ گرانٹ اور اسکول بیگز وا اسٹشنری فراہم کی گئی تقریب سے چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی کوسی پیک کے چیئر مین اور ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی نے کہا کہ پاک چائینہ دوستی اور سی پیک کے تحت چاٸینیز گورنمنٹ مختلف پروجکٹ خاص کر تعلیم پر خصوصی توجہ دی رہی ہے آنے والے وقتوں میں بہتر تعلیم کے مواقع اور اسکالرشپ بھی گوادر و بلوچستان کے طلباء وطالبات کو فراہم کی جائے گی مقررین نے کہا کہ اس قدام سے پاک چین تعلقات کو گہرا اور وسیع کرنے میں نہ صرف اُن کی خدمات کو سراہا گیا بلکہ باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور باہمی خلوص پر مبنی پاکستان اور چین کے موجودہ تعلقات پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔