چینی قیادت کا وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کو سی پیک منصوبے کے لئےخدمات پر خصوصی خراج تحسین

130
ای کامرس میں ہنر یافتہ نوجوان معاشی خود انحصاری حاصل کر کے ملک کی ترقی میں معاون کردار ادا کر سکتے ہیں، پروفیسر احسن اقبال
ای کامرس میں ہنر یافتہ نوجوان معاشی خود انحصاری حاصل کر کے ملک کی ترقی میں معاون کردار ادا کر سکتے ہیں، پروفیسر احسن اقبال

بیجنگ۔5اپریل (اے پی پی):چین کی سینئر قیادت نے میٹنگز میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کو سی پیک منصوبے کے لئے انکی خدمات پر خصوصی خراج تحسین پیش کیا۔ کیمونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی تعلقات کے وزیر لئیو جانشؤو نے کہا کہ آپ کی سی پیک کو کامیاب بنانے کے لئے گراں قدر خدمات سب کو معلوم ہیں اور ان کو فراموش نہیں کیا جا سکتا اور ہم اس کی تحسین کرتے ہیں۔

چین کے نائب وزیر خارجہ نونگ رونگ نے کہا کہ آپ “مسٹر سی پیک” ہیں۔ آپ نے سی پیک کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ نائب وزیر خارجہ سن وائڈنگ نے کہا کہ سی پیک کے آغاز سے ہی آپ سی پیک سے وابستہ رہے اور آپ کی قیادت اور محنت نے سی پیک کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سی پیک کے تحت اس کے اعلی ترین فورم جائینٹ کوآڈینیشن کمیٹی (جے سی سی) کے کل 11 اجلاس ہوئے ہیں جن میں احسن اقبال کو 8 کی صدارت کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ این ڈی آر سی کے نائب چئرمین نے کہا کہ آپ جتنا سی پیک کا کوئی علم نہیں رکھتا۔