چینی نائب صدروانگ چی شن کا لاہور میں ہائر روبا اکنامک زون کے دورہ کے موقع پر خطاب

147
APP85-27 LAHORE: May 27 - Vice President of China H.E. Wang Qishan during dinner hosted by Punjab Governor Chaudhry Muhammad Sarwar at Governor House. Punjab Chief Minister Sardar Usman Buzdar and Speaker Punjab Assembly Chaudhry Parvez Elahi also present. APP photo by Chaudhry Ansar

لاہور ۔ 27 مئی (اے پی پی) چین کے نائب صدروانگ چی شن نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے مابین تعلقات حالیہ دور میں مزید مضبوط ہوئے ہیں چین پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانے کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گا ، وہ رائیونڈ روڈ پر واقع ہائر روبا اکنامک زون کے دورہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار وزیر صنعت میاں اسلم اقبال چینی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام اور چینی نائب صدر کے ہمراہ پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے وفد کے دیگر ارکان بھی موجود تھے،چینی نائب صدرکو اس موقع پر اکنامک زون کے معاملات اور کارکردگی پر بریفنگ دی گئی،وانگ چی شن نے ادارے کی کارکردگی کو سراہا اور چین کی طرف سے جدید ٹیکنالوجی میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔