چینی وزارت خارجہ کا بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے کالج کو کتابوں اورتعلیمی مواد کا عطیہ

158
امریکا چینی اداروں اور شہریوں پر بلاجواز جبربند کرے، چین

اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) چین کی وزارت خارجہ نے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے کالج کو کتابوں اورتعلیمی مواد کا عطیہ دیا۔چینی وزارت خارجہ کے وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل مزہو یانکی کی قیادت میں پاکستانی سفارتخانے کے کالج کا دورہ کیا اور کتابیں عطیہ کرنے کی تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چین کے لئے پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کتابوں کا تحفہ دینے پر چینی وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔مز ہو یانکی نے اس موقع پر کہا کہ 2016 میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 65 سال مکمل ہونے پر چینی وزارت خارجہ نے اس تحفے کے لئے پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ کا انتخاب کیا جو پاک چین دوستی کا مظہر اور چینی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔