چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گین شوانگ کا کراچی میں چینی قونصلیٹ پر دہشت گرد حملے سے متعلق سوال پر ردعمل

79

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) چین نے واضح کیا ہے کہ چین پاکستان دوستی ختم کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی،حقائق نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ سدا بہار دوستی پہاڑوں سے بلند اور سمندر سے گہری ہے۔یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گین شوانگ نے منگل کو کراچی میں چینی قونصلیٹ پر دہشت گرد حملے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ترجمان نے کہا کہ میں واضح کرناچاہتا ہوں کہ چین پاکستان دوستی ختم کرنیکی کوئی کوشش کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ اس واقعہ پر چین اور پاکستان کی حکومتوں اور دونوں ملکوں کے عوام نے پختہ باہمی اعتماد، تعاون اور دوستی کا بھر پور مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کی حمایت کرتے اور شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔