اسلام آباد ۔ 4 جون(اے پی پی) عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے دل کے کامیاب آپریشن اور ان کی تیزی سے صحت یابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق چین کے وزیراعظم نے اپنے پاکستانی ہم منصب کیلئے اپنے ایک خیر سگالی پیغام میں نیک تمناﺅں کا …
چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کا وزیراعظم محمد نواز شریف کے دل کے کامیاب آپریشن اور ان کی تیزی سے صحت یابی پر خوشی کا اظہار
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جون(اے پی پی) عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے دل کے کامیاب آپریشن اور ان کی تیزی سے صحت یابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق چین کے وزیراعظم نے اپنے پاکستانی ہم منصب کیلئے اپنے ایک خیر سگالی پیغام میں نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے لندن میں ان کے دل کے کامیاب آپریشن اور تیزی سے صحت یابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔








