چینی وزیر اعظم اور اہم عالمی اقتصادی و مالیاتی اداروں کے اعلی عہدیداروں کی صحافیوں سے ملاقات

79

بیجنگ ۔ 7 نومبر (اے پی پی) چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے عالمی بینک کے سربراہ جم یانگ ،عالمی مالیاتی فنڈ کے چیرمین کرسٹین لگا رڈ ، عالمی تجارتی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل رابرٹو ازویدہ ، اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل اینجل گوریا ، مالیاتی استحکام کی کونسل کے چیرمین مارک کارنے اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے نائب ڈائریکٹر جنرل ڈیبورا گرین فیلڈ کے ساتھ تیسری ون پلس سکس گول میز کانفرنس کے بعد صحافیوں سے مشترکہ طور پر ملاقات کی۔لی کی چیانگ نے کہا کہ ہم نے چین اور دنیا کی معیشت میں اوپن پالیسی کیلئے تعاون کے ذریعے مشترکہ مفادات کے حصول کے موضوع پر مخلص اور موثر بات چیت کی۔