چینی وزیر اعظم سے امریکی کانگریس کے وفد کے ساتھ ملاقات

75

بیجنگ۔02 نومبر(اے پی پی)چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے بیجنگ میں امریکی سینیٹر الیگزینڈر کی قیادت میں چین کے دورے پر آئے ہوئے امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے وفد سے ملاقات کی۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد گزشتہ چالیس سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات نے اگرچہ مشکل تجربات کا سامنا کیا تاہم عمومی طور پر دو طرفہ تعلقات آگے بڑھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حقیقت سے ثابت ہو ا ہےکہ صحت مند اور مستحکم چین-امریکہ تعلقات دونوں ملکوں کے عوام کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھتے ہیں،دونوں فریقین کو دونوں ملکوں کے رہنماﺅں کے دررمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے مطابق صحیح راستے پر چین-امریکہ تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔