چینی وزیر اعظم کی اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات

71

تاشقند۔ 03نومبر(اے پی پی)چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے اعظم کے اجلاس میں شریک اپنے روسی ہم منصب دمتری میدویدیف سے ملاقات کی۔لی کی چیانگ نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں سینٹ پیٹرزبرگ میں چینی اور روسی وزرائے اعظم کے مابین چوبیسویں باقاعدہ مذاکرات کی باضابطہ صدارت کی اور دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں عملی تعاون پر نیا اتفاق رائے کیا۔ چین اور روس جامع سٹریٹجک شراکت دار ہیں اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اہم رکن ہیں۔ہم روس کے ساتھ بین الاقوامی اور علاقائی امور میں سٹریٹجک تعاون کو مستحکم کرنے اور علاقائی اور عالمی امن ، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ تحفظ کے خواہاں ہیں۔میدویدیف نے کہا کہ روس چین مقامی تعاون اور تبادلے کا سال بہت کامیاب رہا ہے۔