تین جیان ۔ 19ستمبر (اے پی پی) چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے تجارتی تنازعوں میں یکطرفہ فیصلوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، چینی وزیراعظم کا امریکا کے ساتھ تجارتی تنازعہ کے پس منظر میں یہ موقف چین کے مشرقی شہر تین جیان میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے موسم گرما کے ابتدائی اجلاس میں سامنے آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کو مشاورت کے ذریعہ حال کیاجانا چاہئے ۔ چین کے وزیراعظم نے تجارتی تنازعہ کے بارے میں اس دو ٹوک موقف کا اظہار ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب امریکا اورچین نے ایک دوسرے پر سخت تجارتی محصولات عائد کردیئے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز چینی مصنوعات پر200 ارب ڈالر کا ٹیکس عائد کردیا تھا جبکہ چین نے اس کے جواب میں منگل کو امریکی مصنوعات پر60 ارب ڈالر کی ڈیوٹی عائد کردی تھی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=114239