29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچینی وزیر خارجہ سے جاپانی ہم منصب کی ملاقات

چینی وزیر خارجہ سے جاپانی ہم منصب کی ملاقات

- Advertisement -

بیجنگ ۔28 اکتوبر(اے پی پی)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے کے ساتھ چین کے دورے پر آئے ہوئے جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو سے ملاقات کی۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابقوانگ ای نے کہا کہ چین اور جاپان کو تاریخ کے تجربات سے سبق سیکھنے کی بنیاد پر مزید سمجھداری و مضبوطی کے ساتھ ساتھ عملی اور تعمیری، چین-جاپان تعلقات کے قیام کے لیے کوشش کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ چین- جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد کو مضبوط بنانا چاہیئے، ایک دوسرے کو تعاون کا ساتھی سمجھنے اور ایک دسرے کے لیے خطرات نہ بننے کے اتفاق رائے پر عملدرآمد کرنا چاہیئے اس کے علاوہ مختلف اختلافات اور تنازعات کو حقیقی طور پر کنٹرول کرکے ان سے بہتر طریقے سے نمٹنا چاہیئے اور مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینا چاہیئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=119513

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں