29.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچینی وزیر خارجہ کی افریقی ممالک کے سفیروں سے ملاقات، مشترکہ ترقی...

چینی وزیر خارجہ کی افریقی ممالک کے سفیروں سے ملاقات، مشترکہ ترقی کے عزم کا اعادہ

- Advertisement -

بیجنگ۔27مئی (اے پی پی):چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے چین میں تعینات افریقی ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی اور افریقی ممالک کے ساتھ یکجہتی، تعاون اور مشترکہ ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔ چائنا نیوز کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے بتایا چین کے دارالحکومت بیجنگ میں افریقہ ڈے کے سلسلہ میں ہونے والی اس ملاقات میں وانگ یی کہا کہ چین افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو اپنی خارجہ پالیسی میں اولین ترجیح دیتا ہے اور ہمیشہ ان کے بنیادی مفادات کا احترام اور حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان کے مطابق رواں سال چین۔افریقہ تعاون پر مبنی فورم کی 25 ویں سالگرہ ہے، جو فریقین کے درمیان تاریخی تعلقات کا مظہر ہے۔انہوں نے بتایا کہ چین جلد ہی صوبہ ہنان میں ایک وزارتی اجلاس منعقد کرے گا جس کا مقصد چین اور افریقہ کی مشترکہ جدیدکاری کو فروغ دینا اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہے۔واضح رہے کہ چین میں افریقا ڈے ہر سال مئی کی 25 تاریخ کو منایا جاتاہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601796

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں