بیجنگ۔ 30 مئی (اے پی پی) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل اور ایشیا و بحرالکاہل کے لیے اقتصادی و سماجی کمیشن کی ایگزیکٹو سیکرٹری شمشاد اختر سے ملاقات کی۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ بالخصوص ایشیا و بحرالکاہل کے لیے اقتصادی و سماجی کمیشن اور چین کے درمیان تعاون کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے …
چینی وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل سے ملاقات

مزید خبریں
بیجنگ۔ 30 مئی (اے پی پی) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل اور ایشیا و بحرالکاہل کے لیے اقتصادی و سماجی کمیشن کی ایگزیکٹو سیکرٹری شمشاد اختر سے ملاقات کی۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ بالخصوص ایشیا و بحرالکاہل کے لیے اقتصادی و سماجی کمیشن اور چین کے درمیان تعاون کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ کمیشن چین اور ایشیا و بحرالکاہل کے درمیان اقتصادی تعاون اور یکجہتی کو فروغ دے گا۔ شمشاد اخترنے کہا کہ مذکورہ کمیشن دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں بھرپور شرکت کرے گا۔








