نیویارک ۔ 27 ستمبر(اے پی پی) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے نیویارک میں عالمی مالیاتی فنڈ کی چیئر پرسن کرسٹین لگارڈ سے ملاقات کی۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ملاقات میں وانگ یی نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ اور چین کے مابین طویل عرصے سے دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔عالمی مالیاتی فنڈ نے چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی اور اس کی پرامن ترقی کی حمایت کرتے ہوئے چین کے ساتھ قریبی روابط کو برقرار رکھا ہے ہے۔ہم عالمی معیشت کی مستحکم ترقی اور عالمی تعاون کے فروغ کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ کے کردار کو سراہتے ہیں۔