- Advertisement -
بیجنگ ۔29مارچ (اے پی پی):چین کی وزارت خارجہ کی رسمی پریس کانفرنس میں ترجمان گو جیاکھون نے اعلان کیا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی دعوت پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای 31 مارچ سے 2 اپریل تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔ہفتہ کے تر جمان نے بتا یا کہ اپنے دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ای روسی وزیر خارجہ سر گئی لاوروف اور روسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے امید کا اظہار کیا کہ اس دورے سے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کو فروغ دیا جا سکے گا اور اگلے مرحلے میں چین روس تعلقات کی ترقی اور مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر گہری بات چیت کی جا سکے گی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577194
- Advertisement -