- Advertisement -
منامہ ۔27 اکتوبر(اے پی پی) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے بتایا ہے کہ ا±ن کے چینی ہم منصب آئندہ ہفتے کے دوران امریکا کا دورہ کریں گے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق جیمز میٹس نے واضح کیا کہ اس دورے کے دوران دونوں ملکوں کے فوجی تعلقات پر گفتگو کی جائے گی۔ امریکی وزیر دفاع نے عرب ریاست بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ایک انٹرنیشنل کانفرنس کے دوران چینی وزیر دفاع کے دورے کے بارے میں بتایا۔ چند روز قبل چینی اور امریکی وزرائے دفاع کی سنگاپور منعقدہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایک وزارتی کانفرنس کے موقع پر بھی ملاقات ہوئی تھی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=119315
- Advertisement -