چینی پارلیمان کی مدت صدارت ختم کرنے کی منظوری، شی جن پنگ تاحیات صدر بن گئے

101
Chinese President
Chinese President

بیجنگ۔11 مارچ (اے پی پی) چین کی پارلیمان نے صدارت کی مدت کو ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے قریبا 3 ہزار ارکان نے دور صدارت کی مدت ختم کرنے سے متعلق ایک آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔ اس پیش رفت سے صدر شی جن پنگ تاحیات صدر منتخب کر لیے جائیں گے۔ اگر یہ آئینی ترمیم نہ کی جاتی توصدر شی جن پنگ نے 2023 ءمیں صدر کے عہدے سے سبکدوش ہو جانا تھا۔