بیجنگ ۔ 21 اگست (اے پی پی) تازہ ترین جائزوں کے مطابق چین کی قومی کرنسی یو آن بہت جلد دنیا کی تیسری بڑی کرنسی میں تبدیل ہوجائے گی۔چین کے مالیاتی ریسرچ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ملک کی پائیدار ترقی اور کرنسی کی قیمت میں آنے والے استحکام کے پیش نظر2016 سے 2018 کے درمیان یوآن بتدریج عالمی لین دین میں تیسری بڑی کرنسی کے طور پر اپنی جگہ بنالے گا۔