13.8 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومقومی خبریںچینی کمپنیاں پاکستان میں قابل تجدیدتوانائی بالخصوص شمسی توانائی کے شعبے میں...

چینی کمپنیاں پاکستان میں قابل تجدیدتوانائی بالخصوص شمسی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں،وزیراعظم کی چین کی سرکاری کمپنی نورینکوکےوفد سےملاقات میں گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے،چین پاکستان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینا پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہے ،چینی کمپنیاں پاکستان میں قابل تجدید توانائی بالخصوص شمسی توانائی کے وسیع امکانات میں سرمایہ کاری کریں ۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق چینی سرکاری کمپنی نورینکو کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت نورینکو انٹرنیشنل کے نائب صدر وانگ شیاؤ بنگ اور سی ای او نورینکو انٹرنیشنل (پاکستان) لی چن نے کی۔ ملاقات میں وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق، سید نوید قمر، چوہدری سالک حسین، وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی، محمد جہانزیب خان، ظفر الدین محمود اور متعلقہ وزارتوں کے حکام بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

اس موقع پروفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی تعاون کو وسعت دینا پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ( سی پیک ) دونوں دوست ممالک کے باہمی فائدے اور ترقی کے لیے تبدیلی کے منصوبے کے طور پراہم منصوبہ ہے۔

انہوں نے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں قابل تجدید توانائی بالخصوص شمسی توانائی کے وسیع امکانات میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔وزیراعظم نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں کمپنی کے کردار کو بھی سراہا جو لاہور میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں مسافروں کو سہولت فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ ایسا پہلی بار تھا کہ جی ٹو جی پروجیکٹ یعنی لاہور اورنج لائن میں کھلی بولی لگائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے کم بولی دینے والی کمپنی کے ساتھ مزید مذاکرات کے نتیجے میں 600 ملین امریکی ڈالر کی بچت ہوئی، یہ یقیناً پاکستان کی ترقی کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے۔

وفد نے پاکستان کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی انتھک کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف چین کے عظیم دوست ہیں جن کی کاروبار دوست پالیسیوں نے اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط کیا ہے اور ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنایا ہے۔

نورینکو کے وفد نے پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے اس شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی،کمپنی نے خاص طور پر ٹھٹھہ میں ونڈ کوریڈور جس کے تحت 100 میگاواٹ کا ونڈ پاور پروجیکٹ تجویز کیا گیا تھا میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ۔اس کے ساتھ ساتھ ریلوے لائنوں کے ساتھ فائبر آپٹک میں سرمایہ کاری، تانبے اور لوہے کی کان کنی اور ملک کے بڑے شہروں میں انفراسٹرکچر کی ترقی میں سرمایہ کاری کے مواقع شامل تھے جن کی کمپنی نے سرمایہ کاری کے ممکنہ مقامات کے طور پر نشاندہی کی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے سازگار ہے اور ان کی حکومت سرمایہ کاروں کی مزید سہولتوں کے لیے تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی کیانگ کی جانب سے پاکستان کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت بالخصوص پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال میں مدد پر شکریہ ادا کیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=315072

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں