چینی کمپنیوں کے لیے ،منطقی اور منظم طریقے سے باہر جانے کے سلسلے میں رہنما اقدامات کیے جائیں گے،چین کے نائب وزیر تجارت

80

بیجنگ ۔ 10 مارچ (اے پی پی) چینی کمپنیوں کے لیے ،منطقی اور منظم طریقے سے باہر جانے کے سلسلے میں رہنما اقدامات کیے جائیں گے۔چین کے نائب وزیر تجارت چیان کہ مینگ نے چین کی تیرہویں قومی کانگریس کے دوسرے اجلاس کے دوران ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حالیہ برسوں میں بعض ممالک نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی سکیورٹی کا کڑا جائزہ لیا ہے جس کے باعث چینی کمپنیوں کے لئے عالمی سطح پر جانے کے حوالے سے بعض مشکلات پیدا ہوئیں ۔ چین کی وزارت تجارت کو متعدد چینی کمپنیوں کا رد عمل بھی موصول ہوا اور اس بات کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ سے ہر قسم کی تحفظ پسندی کی مخالفت کرتا ہے،ہم سکیورٹی اقدامات کے غلط استعمال اورعمومی سرمایہ کاری کے لیے رکاوٹیں نہیں دیکھنا چاہتے۔ہم متعلقہ ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے لئے ایک کھلا، شفاف اور باسہولت ماحول بنانے کے خواہش مند ہیں تاکہ اوپن پالیسی پر مبنی عالمی معیشت کی تعمیر کو فروغ دیا جاسکے۔