بہاول پور۔25 ستمبر (اے پی پی):چینی کی سمگلنگ پرہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نےسخت نوٹس لے لیا ، شوگرملوں کی مکمل مانیٹرنگ کی ہدایت جاری کی اور پروونشل چیک پوسٹوں پربھی مانیٹرنگ سخت کرنے کاحکم دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے سیکرٹری فوڈ پنجاب اور آئی جی پنجاب سمیت صوبہ بھرکے ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرزکوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ وزارت داخلہ حکومت پاکستان نے بارڈرز کے ذریعے چینی کی بڑی تعدادمیں سمگلنگ کانوٹس لیاہے اورسختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ شوگرملوں خصوصا بارڈر ایریامیں واقع شوگرملوں اورڈیلرز کی نقل وحرکت پرمکمل مانیٹرنگ کی جائے ،
کسی قسم کی مشکوک نقل وحرکت پرفوری کارروائی عمل میں لائی جائے اوراس حوالے سے پروونشل چیک پوسٹوں پربھی لاء انفورسمنٹ ایجنسیزکی تعیناتی میں اضافہ کیاجائے ۔