چینی کی قیمتوں کا حتمی اعلان 6فروری کو کیا جائے گا، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار

200
Rana Tanveer Hussain
Rana Tanveer Hussain

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا رمضان کے دوران صارفین کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ماہ مقدس کے دوران چینی کی قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، چینی کی قیمتوں کا حتمی اعلان 6فروری جمعرات کو کیا جائے گا۔ وہ جمعہ کو چینی کی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ چینی کی قیمتوں پر مشاورت کے لئے شوگر ملرز کو ایک ہفتے کا وقت دیا گیا،چینی کی قیمتوں کا حتمی اعلان جمعرات 6فروری کو کیا جائے گا،کسانوں کو منافع میں شریک بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ شوگر ملرز کو کسانوں کے پیداوار اور مالی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔