اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں پانچ نہیں، دس نہیں 43 روپے تک کمی آگئی ہے لیکن مجال ہے میڈیا پر یہ خبر بھی آجائے۔ دراصل ہمارا میڈیا چوبیس گھنٹے صرف سازشوں اور غیر مستحکم ہونے کی نوید پر ہی چلتا ہے۔
اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ منفی میڈیا کا فیک نیوز کے ساتھ ربط ملک کیلئے انتہائی خطرناک ہے اسی لئے نئے قوانین ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھیالیس ارب کا جرمانہ شوگر ملز پر مسابقتی کمیشن نے کیا ہے اور شوگر ملز والے حکم امتناعی لے کر بیٹھے ہیں، اب عدالتوں سے گزارش ہے کہ ان مقدمات پر جلد فیصلے کریں۔