چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، چینی کے 2ہزار تھیلے برآمد

166
چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، چینی کے 2ہزار تھیلے برآمد

سرگودہا۔12ستمبر (اے پی پی): سرگودھا میں چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جاری بھرپور کریک ڈاؤن کے دوران چینی کے 2ہزار تھیلے برآمد کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا آمنہ احسان تارڑنےچھاپہ مارٹیم اورپولیس کے ہمراہ شہرکے معروف مسلم بازار سرگودھا میں ایم ایس ٹریڈرز کے چینی کے گودام پر چھاپہ مارا اور یہاں سے چینی کے 2ہزار تھیلے برآمد کر لیے۔ اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان تارڑ نے گودام کو فوری طورپرسیل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔