پیرس۔ 11 جنوری (اے پی پی) فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ چینی ہم منصب شی جن پنگ نے یقین دہانی کرا دی ہے کہ ان کا ملک 184 ایئر بس A320 طیارے خریدے گا۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ماکروں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ایک حتمی معاہدہ جلد ہی طے پا جائے گا۔ اپنے دورہ چین کے دوران ماکروں نے چینی قیادت کے ساتھ …
چینی ہم منصب نے184 ایئر بس A-320 طیارے خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے، فرانسیسی صدر

مزید خبریں
پیرس۔ 11 جنوری (اے پی پی) فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ چینی ہم منصب شی جن پنگ نے یقین دہانی کرا دی ہے کہ ان کا ملک 184 ایئر بس A320 طیارے خریدے گا۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ماکروں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ایک حتمی معاہدہ جلد ہی طے پا جائے گا۔ اپنے دورہ چین کے دوران ماکروں نے چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھی مذاکرات کیے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق چین کی19 مختلف ایئر لائنز کو یہ طیارے 2019 ءسے 2020 ءتک فراہم کر دیے جائیں گے۔








