24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین۔روس تعلقات عالمی امن کا ذریعہ ہیں، شی جن پنگ

چین۔روس تعلقات عالمی امن کا ذریعہ ہیں، شی جن پنگ

- Advertisement -

ماسکو ۔26اگست (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات دنیا بھر میں امن کے لیے ایک مضبوط ذریعہ ہیں۔ تاس کے مطابق روسی پارلیمان (ڈوما) کے چیئرمین ویچسلاو وولودین سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ چین اور روس کے تعلقات آج کی بدلتی دنیا میں بڑی طاقتوں کے درمیان سب سے زیادہ مستحکم اور اقتصادی نوعیت کے ہیں۔

شی جن پنگ نے دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں کے درمیان تعاون کو دوطرفہ اقتصادی شراکت داری کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو حکمرانی اور قانون سازی کے تجربات کے تبادلے کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے سکیورٹی، ترقی، عالمی جنوبی ممالک کے اتحاد، اور منصفانہ عالمی نظام کی تشکیل پر زور دیا۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں