بیجنگ۔5ستمبر (اے پی پی):چین کے جنوب مغربی صوبے سچوان اور گردونواح میں زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.6 ریکارڈ کی گئی ، فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے نے امریکی جیولوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے پیر کو صوبہ سچوان کے دارالحکومت چینگڈو اور جنوب مشرقی شہر کانگ ڈنگ میں 43کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیے گئے ،ان کا مرکز 10 کلومیٹر زیر زمین تھا۔