چین ،منی بس اور پک اپ ٹرک میں تصادم سے 8افراد ہلاک

97
China

بیجنگ۔24نومبر (اے پی پی):چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں منی بس اور پک اپ ٹرک میں تصادم سے 8افراد ہلاک ہو گئے۔

چینی خبر رساں ادارے نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ جمعے کی صبح 8بجے منچن کائونٹی کے شہر ویووی میں پیش آیا جس سے 8افراد ہلاک اور 3زخمی ہو گئےجنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔