23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین ، خلابازوں کے چوتھے بیچ کے لیے 10 امیدواروں کا انتخاب...

چین ، خلابازوں کے چوتھے بیچ کے لیے 10 امیدواروں کا انتخاب کرلیا گیا

- Advertisement -

بیجنگ ۔11جون (اے پی پی):چین کے خلابازوں کے چوتھے بیچ کے لیے 10 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ شنہوا کےمطابق چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے)نےاعلان کیا کہ آٹھ خلائی پائلٹوں اور دو پے لوڈ ماہرین سمیت10 امیدواروں کو چین کے خلابازوں کے چوتھے بیچ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔سی ایم ایس اےنے کہا کہ دو پے لوڈ ماہرین میں سے ایک ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے اور دوسرا مکاؤ کے خصوصی انتظامی علاقے سے ہے،یہ پہلی بار ہے کہ ہانگ کانگ اور مکاؤ میں پے لوڈ ماہرین کا انتخاب کیا ہے، یہ ایک ایسا اقدام ہے جس کو مقامی کمیونٹیز کی جانب سے بھرپور حمایت اور پرجوش شرکت حاصل ہوئی ہے۔

یہ امیدوار چائنا ایسٹروناٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر میں جامع اور منظم تربیت سے گزریں گے۔چینی خلاباز امیدواروں کے چوتھے بیچ کا انتخاب 2022 کے دوسرے نصف میں شروع ہوا۔ واضح رہے کہ چین نے 1998 میں فضائیہ کے پائلٹوں میں سے 14 اور 2010 میں مزید سات خلابازوں کا انتخاب کیا۔ 2020 میں اس نے 18 خلابازوں کے تیسرے بیچ کا انتخاب مکمل کیا جس میں خلائی پائلٹ، فلائٹ انجینئر اور پے لوڈ ماہرین شامل تھے۔سی ایم ایس اے نے کہا کہ چین کا خلابازوں کے انتخاب اور تربیت کا نظام زیادہ نفیس اور بہتر ہو گیا ہے جیسا کہ عملے کے ساتھ خلائی تحقیق میں بین الاقوامی تعاون گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=474868

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں