بیجنگ ۔18ستمبر (اے پی پی):چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژائو لیجیان نے کہا ہے کہ چین ، روس پاکستان اور ایران نے افغانستان میں بالعموم اور خطے میں بالخصوس امن ، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لئے ملکر کوششیں کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔گزشتہ روز اپنے معمول کی بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ چین کے اسٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے دوشنبے میں …
چین ، روس ، پاکستان اور ایران کا افغانستان اور خطے میں امن کو فروغ دینے کا عزم

مزید خبریں
بیجنگ ۔18ستمبر (اے پی پی):چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژائو لیجیان نے کہا ہے کہ چین ، روس پاکستان اور ایران نے افغانستان میں بالعموم اور خطے میں بالخصوس امن ، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لئے ملکر کوششیں کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔گزشتہ روز اپنے معمول کی بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ چین کے اسٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے دوشنبے میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف ، پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اور ایران کی وزیر خارجہ کے سینئر نمائندے رسول موسوی کے ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم اور سی ایس ٹی او کے اجلاسوں کے موقع پر ملاقات کی۔
جس میں افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزراءخارجہ نے اس بات پر ذور دیا کہ افغانستان کی خودمختاری ، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیئے۔ افغان قیادت اور افغان سرپرستی کے بنیادی اصول پر عملدرآمد کیا جانا چاہیئے اور افغان عوام کے امن و آشتی ، ترقی اور خوشحالی کے حق کو برقرار رکھا جائے ۔
فریقین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو افغانستان کے سماجی اور اقتصادی تعمیر نو کی بنیادی ذمہ داری پوری کرنی چاہیئے اور افغانستان کو ضروری اقتصادی ، کھانے پینے کی ضروری اشیاءکی فراہمی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنی چاہیئے۔ فریقین نے افغانستان میں قومی مصالحیت پر مبنی ایک ایسی جامع حکومت سازی کی ضرورت پر زور دیا جس میں تمام لسانی گروپوں کے مفادات کو مقدم رکھا گیا ہو۔
ترجمان نے مزید کہا کہ فریقین نے افغانستان کو درپیش چیلجز کا ادراک کرتے ہوئے دہشتگردی کے خطرات ، منشیات کی سملنگ کی روک تھام اور علاقائی استحکام اور ہمسایہ ممالک کے جائز خدشات اور مفادات کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔
فریقین نے افغانستان میں ہومینٹرین اور سماجی و اقتصادی غیر یقینی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان کو انسانی ہمددری کی بنیادوں پر امداد کا سلسلہ جاری رکھے۔ ترجمان نے کہا کہ فریقین نے اس حوالے سے تعاون جاری رکھنے اور مناسب وقت پر اجلاس منعقد کرنے سے بھی اتفاق کیا۔








