چین ، چونے کی کان میں آتشزدگی سے 12 افراد ہلاک

229

بیجنگ ۔ 17 اگست (اے پی پی) چین میں چونے کی کان میں آتشزدگی کے باعث 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ چین کے صوبے گانسو کے شہر ژانگی میں پیش آیا جہاں چونے کی ایک کان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے 9 افراد کان میں پھنس گئے۔ حکام کے مطابق بدھ کی صبح امدادی کارروائیوں کے دوران کان میں پھنسے افراد کو مردہ حالت میں نکال لیا گیا جبکہ امدادی کارروائیوں کے دوران 3 امدادی کارکن بے ہوش ہو گئے جو طبی امداد ملنے کے باوجود جانبر نہ ہو سکے۔