بیجنگ۔12مارچ (اے پی پی):چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر تائی زو میں ایک کمپنی میں دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور4 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز دوپہر3 بج 30 منٹ پر ضلع گاوگانگ میں جیانگ سو ہیلی بائیو ٹیکنالوجی کمپنی میں پیش آیا۔ دھماکے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔