۔13مارچ (اے پی پی):چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ تازہ ترین اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اب بھی بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لئے مقبول ترین ملک ہے اور بہت سی غیر ملکی کمپنیاں چینی معیشت کے مستقبل کے حوالے سے پر امید ہیں ۔
جمعرات کو یومیہ پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں ماؤ ننگ نے کہا کہ گزشتہ سال چین میں بغیر ویزے کے ٹرپس کی تعداد دو کروڑ سے زائد ہے جس میں سال بہ سال 112 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چین زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے مزید اقدامات متعارف کروائے گا۔
واضح رہے کہ اس سال کے آغاز سے اب تک غیر ملکی سرمایہ کاری کے متعدد بڑے منصوبے یکے بعد دیگرے چین میں آئے جو 33 ارب امریکی ڈالر کی مالیت کے برابر ہیں۔ دیکھا جا رہا ہے کہ غیر ملکی کمپنیاں چینی مارکیٹ میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572083