- Advertisement -
بیجنگ۔ 5 مئی (اے پی پی) چین اس سال اپنے ایوی ایشن انفراسٹرکچر میں 11.9بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن آف چائنا(سی اے اے سی)نے جمعرات کو کہا ہے کہ رواں سال ایوی ایشن انفراسٹکچر پر 77 بلین یوآن( 11.9بلین ڈالر)خرچ کیئے جائیں گے،اس سرمائے سے ایوی ایشن انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے 52منصوبوں اور گیارہ بڑے انفراسٹرکچر تعمیراتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔سی اے اے سی کے سربراہ فنگ شنجلنگ نے کہا کہ جنرل ایوی ایشن سیکٹر بالخصوص ائر کرافٹ ریسرچ اور مینو فیکچرینگ پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=3601
- Advertisement -