چین اقتصادی راہداری منصوبے میں پاکستان میں 46 ارب دالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے،35 ارب ڈالر صرف توانائی کے منصوبوں کے لیے رکھے گئے ہیں تا کہ ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی ٹی وی چینل سے گفتگو

99

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوئٹہ سانحہ کی شدید مذمت کرتا ہوںاور واقعے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہوں اور لواحقین کے غم میں ببرابر کا شریک ہوں، پاکستان مسلم لیگ ن کے اقتدار سنبھالتے ہی2013ءمیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر ایم او یو سائن ہو گیا تھا جس پر 2014ءمیں کام بھی شروع ہو جانا تھا لیکن پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے بلاوجہ کے دھرنوں کی وجہ سے اس منصوبے پر کام کا آغاز تاخیر سے شروع ہوا اور آٹھ ماہ کی تاخیر سے یہ منصوبہ شروع ہوا،اب صرف ڈیڑھ سال کے عرصے میں اس منصوبے پر کافی حد تک کام مکمل ہو چکا ہے اور 46 ارب ڈالر میں سے 78 فیصد سرمایہ استعمال میں لایا جا چکا ہے اور کام تیزی سے جاری ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے جس میں توانائی کے منصوبوں کو ترجیح دی جا رہی ہے، 25 ہزار میگا واٹ کے منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کر دیا جائے گا