بیجنگ ۔ 18 نومبر (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ چین امریکا تجارتی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے کے لیےجنوبی امریکی ملکوں میں آئندہ سیزن کے دوران زیادہ پیمانے پر سویابین کی کاشت کا امکان ہے۔برازیل ایگرو کنسلٹ کے ماہر اینڈرے دیبستیانی کے مطابق سیزن 2018 ءکے دوران جنوبی امریکی ملکوں بالخصوص برازیل میں سویابین کی بڑے پیمانے پر کاشت کا امکان ہے۔انھوں نے کہا کہ برازیل میں سیزن 2018-19 ءکے دوران 36.2 ملین ہیکٹر رقبے پر سویابین کی کاشت کی جائے گی جو 2017-18 ءکے مقابلے میں زیادہ ہے۔آئندہ سیزن کے دوران 120 ملین ٹن سویابین کی پیداوار کا ہدف ہے جو 2017-18 ءکے 119 ملین ٹن سے زیادہ ہے۔آئندہ سیزن کے دوران برازیل کی سویابین کی برآمد 80.1 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے جو 2017-18 ءکے دوران 78.5 ملین ٹن رہی تھی۔